فوڈ اتھارٹی : جعلی بوتل فیکٹری پر چھاپہ ، معروف برانڈ کی 26ہزار بوتلیں برآمد

فوڈ اتھارٹی : جعلی بوتل فیکٹری پر چھاپہ ، معروف برانڈ کی 26ہزار بوتلیں برآمد

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑ لی۔شاہدرہ جنگل، کرول پنڈ کے علاقے میں کام کرنے والی فیکٹری سے معروف برانڈز کی 26 ہزار جعلی بوتلیں پکڑی گئیں ۔ معروف برانڈز کی جعلی بوتلوں میں تما م قسم کی کولا اور انرجی ڈرنکس شامل ہیں۔ بوتلوں کی تیاری میں کیمیکل، ٹیکسٹائیل کلر، تیزاب کا استعمال کیا جا رہا تھا۔فیکٹری اکھاڑ کر تمام سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق جعلی بوتلیں بڑے شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ سپلائی کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر خریداروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔مزید کاروائیوں میں جلو پارک کے قریب فرائی چکس ،سوزو واٹر پارک کینٹین ،بوٹینیک گارڈن میں واقع بوٹینیک گارڈن کینٹین ، پر چھاپے کے دوران،ورکنگ ایریا کا گندا ہونے،فوڈ لائسنس اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،حشرات اور احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے ،کیچن ایریا میں کھلے کوڑادان اور نالیاں موجودہونے پر 30ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیروز پور روڈ پر شان بریانی ،ماسٹر دہی بھلے اینڈ فوڈ کارنر،بلال پان شاپ ،ا ور متعدد شاپس پر معائنہ کے دوران پنجاب فوڈاٹھارٹی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری ای لائسنس بنوانے،حشرات کے خاتمے اوراحاطے کی صفائی کا خیال رکھنے اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کا ہدایتی نوٹس جاری کیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : صفحہ آخر