14اگست کو پرچم کشائی تقریب پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہوگی: رضا ربانی

14اگست کو پرچم کشائی تقریب پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہوگی: رضا ربانی

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ 14اگست کو پرچم کشائی کی تقریب کنونشن سنٹر کی بجائے پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو چیئرمین سینٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فون کرکے اور سرکاری طور پر آگاہ کیا ہے کہ 14اگست کو پرچم کشائی کی تقریب کنونشن سنٹر کی بجائے پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ جمہوریت میں پرچم کشائی کی تقریب پارلیمنٹ ہاوس میں ہی ہوتی تھی ، تقریب کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہی رکھنے کی تجویز دی۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ مشرف کی آمریت میں یہ اہم تقریب کنونشن سنٹر میں منتقل کر دی گئی تھی۔

مزید : صفحہ آخر