نواز شریف ملک میں غلط روایت پروان چڑھا رہے ہیں: شاہ محمود

نواز شریف ملک میں غلط روایت پروان چڑھا رہے ہیں: شاہ محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لوگوں سے دو ٹوک الفاظ میں کہلوایا ہے کہ وہ ان کو نااہل کرنے کا عدالتی فیصلہ نہیں مانتے جو براہ راست آئین پرحملہ ہے ہم عدالت عظمیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی تصادم کے ذمہ دار نواز شریف اور ان کے ساتھی ہوں گے انہوں نے جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف ملک میں غلط روایت کو پروان چڑھا کر جمہوری قدروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ا ورریلی کے دوران انہوں نے لوگوں سے کہلوایا ہے کہ وہ ان کونااہل کرنے کا عدالتی فیصلہ نہیں مانتے جو میرے خیال میں آئین پر حملہ ہے جس سے بہتری کی بجائے تباہی پھیلے گی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف اپنے رویے پر نظر ثانی کریں ورنہ ان کی ریلی ملکمیں تباہی اور انتشار پھیلنے کی بنیاد بنے گی۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ آخر -