وزیراعلیٰ پنجاب کا چینی صوبے سچوان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا چینی صوبے سچوان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے صوبے سچوان میں زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم غمزدہ چینی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں میری اور پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

مزید : صفحہ آخر