مسلم لیگ (ن) کا پاور شو ناکام بنانے پر راولپنڈی کے عوام کا مشکور ہوں، شیخ رشید

مسلم لیگ (ن) کا پاور شو ناکام بنانے پر راولپنڈی کے عوام کا مشکور ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی ریلی کو کمزور ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے سرکاری وسائل اور مال پانی ’’کھلانے‘‘ کے باوجود ریلی کتنی کمزور ہے، مسلم لیگ (ن) کا پاور شو ناکام بنانے پر راولپنڈی کے عوام کا مشکور ہوں۔جمعرات کوگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن)کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریرجھوٹ پرمبنی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کے عوام ریلی میں نہیں گئے بلکہ چند سرکاری ملازمین کو زبردستی کھینچ کر لایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ چوردروازے سے مذاکرات کررہی ہے جس روز انہوں نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کاآخری دن ہوگا۔شیخ رشید نے کہاکہ ریلی پر پنجاب، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وسائل لٹائے گئے جبکہ ریلی کا مشورہ دینے والوں نے نوازشریف سے بدلہ نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کرپشن پر نکالا گیا اور عوام نے عدالت کے خلاف نواز شریف کے مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر