عوام کی عدالت نے نوازشریف کو بری کردیاہے:مریم ا ورنگزیب

عوام کی عدالت نے نوازشریف کو بری کردیاہے:مریم ا ورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے عوام کی عدالت نے نوازشریف کو بری کردیاہے کیونکہ انہیں اپنے ووٹوں سے منتخب کرنیوالے جانتے ہیں کہ انہوں نے کوئی بدعنوانی نہیں کی۔گزشتہ روز پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)کے کارواں کے دوران لوگوں نے جس یکجہتی کااظہار کیا اس سے یہ بات بلاشک وشبہ ثابت ہوگئی ہے کہ پوری قوم کو نوازشریف پراعتمادہے۔ریاستی اداروں کے درمیان ٹکراؤسے متعلق تاثرکومسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہانواز شر یف نے ہمیشہ اداروں کااحترام کیاہے اوروہ قانون کی سربلندی پر یقین رکھتے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر