دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
اسلام آباد(اے این این ) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما محمود احمد جوئیہ نے دانیال عزیزکے خلاف درخواست دائر کی جس میں مقف اختیار کیا گیا کہ دانیال عزیز نے 10 مئی کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں محمود جوئیہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی تاہم درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا جب کہ گزشتہ سماعت پر بھی محمود جوئیہ کے وکیل ایڈووکیٹ شاہد گوندل نے کیس سے متعلق اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔