دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے، شہباز شریف کا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر پیغام

دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے، شہباز شریف کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتی برادریوں کیلئے یکساں حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔ رواداری، باہمی احترام اور بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی اقلیتوں کے یکسا ں حقوق پر زور دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کوترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -