لاہور میں نواز شریف کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کرینگے:تاجر رہنماء

لاہور میں نواز شریف کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کرینگے:تاجر رہنماء

لاہور(اسد اقبال )صوبائی دارلحکومت میں مسلم لیگ ن کے حامی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔شہر کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز سمیت شہر کی اہم شاہراہوں کو نواز شریف کے استقبالیہ بینرز اور قد آور تصاویر کے ہورڈنگ بورڈز سے سجا دیا گیا ہے۔تاجررہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج تاجر برادری میاں نواز شریف کا لاہور میں شانداراستقبال کر کے تاریخ رقم کریں گے۔تاجر دوست قائد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ڈھو ل کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جائیں گے ۔پاکستان فورم سے گفتگو کر تے ہوئے تاجر رہنماء ماجد بٹ ، عرفان اقبال شیخ ،محمد علی میاں، عامر صدیق چوہدری ،بابر محمود، عثمان منان شیخ، شاہدنذیر ، خواجہ خاور رشید اور سہیل محمو د بٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف تاجر برادری کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے مثبت ویژن کے مطابق ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔لاہور کی تاجر برادری نے لاہور بھر میں میاں نواز شریف کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہنے کے لیے شہر بھر کو بینرز اور تصاویر سے سجاد یا ہے ۔استقبال کے موقع پر تاجروں کی جانب سے کیمپ اور پانی کی سبیلیں لگائی جاءں گی ۔تاجر رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ سیاسی حریف یہ جان لیں کہ میاں نوازشریف کوعوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔مسلم لیگ ن کے متوالے ا پنے قا ئد کے استقبال بیچینی سے انتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل عدالت عوام کی ہے جو لگ چکی ہے عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔اسلام آباد سے لاہور تک میاں نواز شریف کا والہانہ استقبال اس بات کا ثبو ت ہے کہ عوام میاں نواز شریف کے دلوں میں موجو دہیں اور وہ وقت دور نہیں جب اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے میاں نواز شریف اقتدار کی کر سی پر براجمان ہو نگے۔تحریک انصاف ٹر یڈرز ونگ کے رہنماء حاجی طاہر نوید ، میاں طارق فیروز ، حاجی شیخ فارو ق اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویزنے کہا کہ آج ایک نا اہل وزیر اعظم واپس اپنے گھر کو آرہا ہے اور حامیوں کی خواہش ہے کہ محبوب کا جنازہ ہے ذرا جھوم کے نکلنا چائیے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم و ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے سڑکو ں پر آئے ہیں ۔

تاجر /استقبال

مزید : صفحہ آخر