این اے 120، بلاول بھٹو کی عزیز الرحمن چن کو ضمنی الیکشن لڑوانے کی ضد

این اے 120، بلاول بھٹو کی عزیز الرحمن چن کو ضمنی الیکشن لڑوانے کی ضد

لاہور(شہزاد ملک سے) چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حاجی میاں عزیز الرحمن چن کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی الیکشن لڑوانے کی ضد پر حاجی عزیز الرحمن چن ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کو آگاہ کرنے گزشتہ روز دوبئی پہنچ گئے۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حاجی عزیز الرحمن چن کے انکار کے بعد پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس حلقہ سے ضمنی الیکشن لڑوانے کے لئے فیصل میر کو فائنل کر لیا ہے اور انہیں ہدایت بھی کردی ہے کہ وہ الیکشن کی تیاریاں شروع کریں جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے کچھ لوگ حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے چودھری ظہیر کو اس حلقہ سے الیکشن لڑوانا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ حاجی عزیز الرحمن چن نے گزشتہ دنوں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بتا دیا تھا کہ وہ دل کے مریض ہیں جس کی وجہ سے وہ الیکشن لڑنے جیسا اہم کام نہیں کر سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج حاجی میاں عزیز الرحمن چن لاہور واپس پہنچ کر الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ان کے علاوہ محمد اشرف بھٹی اور فیصل میر بھی آج ا پنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر