حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئے،نوٹیفیکیشن جاری

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردئے،نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان عبدالشکور کو فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شفقت رضا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔ انعم ساجد ملک کو اے سی سرگودھا اورعفیفہ شازیہ کو اے سی چک جھمرہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ مقصود احمد خان کو پی ایس ٹو وزیر خوراک تعینات کیا گیا ہے اور صبا سحر کو محکمہ پی اینڈ ڈی میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔
تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -