نواز شریف اپنی ناکام میڈیا ٹیم فارغ کر دیں،تہمینہ درانی کا مشورہ

نواز شریف اپنی ناکام میڈیا ٹیم فارغ کر دیں،تہمینہ درانی کا مشورہ

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہاز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ برائے مہربانی اپنی ناکام میڈیا ٹیم کو فارغ کر دیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں تہمینہ درانی نے لکھا کہ سابق وزیر اعظم کے اردگرد موجود چاپلوس لوگ ہی ان کے تدبر کو انڈر 19 گیم بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ حکومت کی یہ قطعی اتھارٹی نہیں کہ وہ عوام کے سفر کیلئے بنی سڑک کو صرف اپنے استعمال کیلئے بند کر دے، اس غیر قانونی کام کا حکم کس نے دیا۔

مزید : صفحہ آخر