پاناما پیپرز کی تحقیقات ہونگی لیکن پاکستانی طرز پر نہیں، ارون جیٹلی

پاناما پیپرز کی تحقیقات ہونگی لیکن پاکستانی طرز پر نہیں، ارون جیٹلی

نئی دہلی ( ما نیٹر نگ ڈیسک)انڈین وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ حکومت پاناما پیپرز میں موجود ہر اکاؤنٹ کی تحقیقات کرے گی لیکن پڑوسی ملک پاکستان کی طرز پر نہیں۔ راجیہ سبھا میں خطاب کے دوران بیان دیتے ہوئے انڈین وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ حکومت پاناما پیپرز میں موجود ہر نام اور اکاؤنٹ کے بارے میں تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ ضرور ہونگی لیکن مکمل چھان بین سے قبل کسی کو سزا نہیں دی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر