سعودی ائیرلائنز کی 2 ،شاہین ائیرلائنز ائیر بلیو کی ایک ایک پرواز آج عازمین حج کو لاہور سے جدہ لے جائیں گی

سعودی ائیرلائنز کی 2 ،شاہین ائیرلائنز ائیر بلیو کی ایک ایک پرواز آج عازمین حج ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر سے حج آپریشن 2017ء جاری،آج سعودی ائیرلائنز کی 2فلائٹ اورشاہین ائیرلائنز ،ائیر بلیو کی ایک ایک فلائٹ عازمین کو لے کرلاہور سے جدہ جائیں گی۔شاہین ائیر لائنزNL715، 325عازمین کو لے کر ڈیڑھ بجے ،سعودی ائیر لائنزSV737،325عازمین کو سوا12بجے،ائیر بلیوPA470،220عازمین کو5بج کر10منٹ پر،سعودی ائیر لائنزSV735،360عازمین کو لے کر سوا7بجے لاہور سے جدہ روانہ ہوں گی عازمین کوروانگی سے قبل6گھنٹے پہلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر