وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس سمیت 4ڈاکٹر برطرف، ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن اور محکمہ صحت میں مذاکرات کامیاب

وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس سمیت 4ڈاکٹر برطرف، ینگ ڈاکٹر ایسویسی ...

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں ہڑتالیں کرا کر مریضوں کو موت کے قریب کرنے کی کوشش کرنے کے اقدام میں ملوث ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی چوٹی کی قیادت پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس سمیت چار ڈاکٹروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔جبکہ وائے ڈی اے کا دعویٰ ہے کہ پنجاب کے صدر سمیت پانچ عہدیداروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائے ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس وائے ڈی اے کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر کاشان کے علاوہ ڈاکٹر سلمان شکور،ڈاکٹر عدنان سعید اور ڈاکٹر شاکر کو ان کے متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے ان کی خدمات محکمہ صحت کو پیش کیں۔ایم ایس صاحبان نے مذکورہ ڈاکٹرز کے حوالے سے محکمہ صحت کو رپورٹ پیش کی کہ مذکورہ ڈاکٹر صاحبان آئے روز ہسپتال بند کرا کے ہڑتالیں کرتے ہیں ۔اور مریضوں کے لیے پریشانی کاباعث بنتے ہیں ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں جس پر محکمہ صحت سپلائزڈ ٹیچنگ اینڈ میڈیکل ہیلتھ کے سیکرٹری نجم احمد شاہ نے انہیں برخاست نہیں کیا بلکہ ان کی خدمات سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان کے سپرد کر دی جو ان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ او ایس ڈی بنائے گئے یونین لیڈروں سمیت دیگر 75 جن ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ان کو بحال کرانے سمیت دیگر مطالبات پر گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں وائے ڈی اے کے نمائندوں اور محکمہ صحت کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے محکمہ صحت کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔جبکہ سیکرٹری صحت نجم علی شاہ محکمہ صحت کے ایڈوائزر ڈاکٹر زاہد پرویز سی پی ایس پی کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر خالد مسعود گوندل شریک ہوئے جبکہ وائے ڈی اے کی طرف سے ڈاکٹر محمود عالم،ڈاکٹڑ محمود حسن اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں وائے ڈی اے نے اپنے لیڈروں سمیت تمام ڈاکٹروں کو ان کے سابق عہدوں پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر