پانامہ کیس میں ملوث دوسرے لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے: سراج الحق

پانامہ کیس میں ملوث دوسرے لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف ریلی کے ذریعے عدالتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کیخلاف کیسز نہ سنے جائیں لیکن اربوں کے فراڈ میں ملوث شخص کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے ؟ نواز شریف کوکیفر کردار تک پہنچانے سمیت عدالت عظمیٰ پانامہ کیس میں شامل دیگر لوگوں کیخلاف بھی کارروائی کریں سراج الحق نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کیسوں کی ابھی سنوائی بھی نہیں ہوئی اور وہ اب سے ریلیاں نکال رہے ہیں جو انتہائی غیر سنجیدہ اور غیر حقیقت پسندانہ رویہ اور طرز عمل ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا کیونکہ جب بھی ان سے نرمی برتی گئی وہ وعدے بھول گئے اورذاتی مفاد کے لئے ہر حد تک گئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب تو اب ہوتا رہے گا لیکن پانامہ کیس میں شامل دیگر لوگوں کیخلاف بھی عدالت عظمیٰ کیسز بنے اور انصاف پر مبنی فیصلے کرے تاکہ کرپشن کے خاتمے کا ہمارا خواب شرمند تعبیر ہو اور ملک ترقی کی راہ پر حقیقی معنوں میں گامزن ہوسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -