میٹرک کی سطح پر سائنس‘ آرٹس کے ساتھ تیسرا ٹیکنیکل گروپ بھی متعارف

میٹرک کی سطح پر سائنس‘ آرٹس کے ساتھ تیسرا ٹیکنیکل گروپ بھی متعارف

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے میٹرک کی سطح پرسائنس و آرٹس کے ساتھ تیسرا ٹیکنیکل گروپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے آئندہ (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

تعلیمی سال سے میٹرک سائنس و آرٹس کے ساتھ ایک تیسرا ٹیکنیکل گروپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق اب طلبا وطالبات میٹرک سائنس و آرٹس کے علاوہ تیسرا ٹیکنیکل گروپ بھی رکھ سکیں گے ۔ ٹیکنیکل گروپ چھٹی جماعت سے شروع ہوگا اور میٹرک تک جاری رہے گا ۔ اس گروپ میں الیکٹریکل ‘ الیکٹرانکس ‘ووڈ ورک سمیت مختلف فنی نصاب شامل ہو گا ۔ ٹیکنیکل گروپ متعارف کرانے کا مقصد طلباوطالبات کو شروع سے ہی فنی تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ اپنی پسند کے مطابق فنی تعلیم کی طرف بھی آسکیں اور جلد ہی روزگار کے قابل ہو سکیں ۔ اس سلسلے میں تمام گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں فنی تعلیم کی ورکشاپس قائم کی جائیں گی اور فنی تعلیم کے اساتذہ بھی بھرتی کئے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر