جشن آزادی کی تیاریاں زور شور سے جاری گاڑیوں پر بھی پاکستانی پرچم لہر ا نے لگے

جشن آزادی کی تیاریاں زور شور سے جاری گاڑیوں پر بھی پاکستانی پرچم لہر ا نے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں موٹر سائیکل ، گاڑیوں پر بھی پاکستانی پرچم لہر ا نے لگے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
۔ عوام پُر جوش‘ ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں ، کالجز اور دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں تقریبات منعقد ہونگیں۔ بچے ، بوڑھے تقریبات میں حصہ لینے کیلئے پُر جوش نظر آتے ہیں۔ ۔ اِسی طرح کینٹ ‘ اندرون بوہڑ گیٹ‘ گردیزی مارکیٹ اور دیگر بازاروں کو بھی سجا دیا گیا ہے ۔ جگہ جگہ پوسٹر اور جھنڈے لگادےئے گئے ہیں جبکہ مختلف سکولوں میں تقریری مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس کیلئے بچے 14اگست پر تقریری مقابلہ جات میں حصہ لینے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز حضرات نے بھی اپنی گاڑیاں پر جھنڈیاں ، پاک فوج زندہ باد، جشن آزادی مبارک کے پوسٹرز آویزاں کر د ئیے ہیں۔