محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس،انسپکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری دھرنے ،ریلیاں،کیمپ بھی لگائے گئے

محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس،انسپکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری دھرنے ...

ملتان،کبیروالا،محسن والا(سپیشل رپورٹر، نمائندگان)محکمہ زراعت (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کے فیلڈ اسسٹنٹ اور انسپکٹر کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری کیمپ لگائے گئے اور دھرنے دئیے گئے تفصیل کے مطابق ایگر ی کلچر فیلڈ اسسٹنٹس و زراعت انسپکٹر ایمپلائز ایسویسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں یونین کی جانب سے گزشتہ روز احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں فیلڈ اسسٹنٹس اور زراعت انسپکٹر شریک ہوئے اس موقع پر یونین کے صدر محمد مصطفی اور جنرل سیکرٹری جام غلام عباس رونگھا نے کہا کہ حکومت پنجاب ہمارے جائز مطالبا ت فوری طور پر منظور کرے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ایگریکلچرل فیلڈ اسسٹنٹس ایمپلائزیونین تحصیل کبیروالا کا دوسرے روز بھی اپنے 16رکنی مطالبات کے حق میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) آفس کبیروالا کے سامنے احتجاجاً دھرنا دیا ۔تفصیل کے مطابق ایگریکلچرل فیلڈ اسسٹنٹس ایمپلائزیونین تحصیل کبیروالاعہدیداران وممبران نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز بھی ضلعی سرپرست رانا اللہ بخش ، تحصیل کبیروالاصدر محمد افضل بندیشہ ،جنرل سیکرٹری عبدالغفار،نائب صدرمحمد حنیف ،ڈپٹی سیکرٹری مہر محمد رمضان ،فنانس سیکرٹری محمد علی ،محمد صادق اور دیگر کی قیادت میں اپنے 16مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس یونین کی جانب سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز میں شامل ہوچکی ہے،ملازمین کی جانب زراعت دفتر کے سامنے دھرنا دیا گیا ہے ،ملازمین کی جانب سے دفتر زراعت سے تحصیل کچہری تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،جس محکمہ زراعت کے ملازمین سیکرٹری ہیلتھ کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ پروجیکٹ ،رسک اور دیگر الاؤنس کو ہماری تنخواہوں میں شامل کئے جائیں ،محکمہ زراعت کے انسپکٹر ز کی پرموشن کئے جائیں ،اُنکا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن کے 260سے ملازمین کو ڈویژن ملتان میں تعینات کیا گیا جبکہ 260ملازمین کو اُنکے علاقہ جات میں بھیجا جائے ،اُنہوں مزید بتایا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب،زراعت کو تبا ہ کر رہا ہے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے ہم ہڑتال جاری رکھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر