حکومت ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کروانے میں ناکام ہوگئی

حکومت ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کروانے میں ناکام ہوگئی

ملتان(وقائع نگار) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کی ہڑتال 10 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے ۔ نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ آؤٹ ڈور و ان ڈور میں ینگ ڈاکٹرز(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

نے مکمل ہڑتال کی جبکہ حکومت ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کروانے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے ۔ ہڑتال کا نشانہ صرف غریب مریض بن رہے ہیں ۔ نشتر انتظامیہ مسلسل ہڑتال کی ناکامی کے دعوے کر رہی ہے تاہم صورتحال اس کے برعکس ہے اور آؤٹ ڈور بند کروا دیا جاتا ہے ۔ پولیس و نشتر انتظامیہ صرف اپنی خاموشی سے ڈیوٹی دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ وائی ڈی اے ملتان کے چیئرمین ڈاکٹر حسن چاون ‘ صدر ڈاکٹر فیض عزیز ‘ ڈاکٹر علی رضا ‘ ڈاکٹر خضر حیات ‘ ڈاکٹر فاران ‘ ڈاکٹر عتیق ‘ ڈاکٹر محسن ممتاز ‘ ڈاکٹر زاہد ‘ ڈاکٹر مظاہر ‘ ڈاکٹر ماجد ‘ ڈاکٹر کبیر‘ ڈاکٹر اشفاق صدیقی ‘ ڈاکٹر اعجاز ‘ ڈاکٹر شعیب ‘ ڈاکٹر سہیل ‘ ڈاکٹر سرمد ‘ ڈاکٹر نوید‘ ڈاکٹر عالمگیر ‘ ڈاکٹر عبدالسمیع ‘ ڈاکٹر سعادت ‘ ڈاکٹر ضیاء ‘ ڈاکٹر محمد عطاء نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں ہڑتال جاری رہے گی

وائی ڈی اے

مزید : ملتان صفحہ آخر