میونسپل کارپوریشن ملتان کا جشن آزادی پروگراموں کا شیڈول جاری
ملتان ( سپیشل رپورٹر) میونسپل کارپوریشن نے جشن آزادی کے حوالے سے پروگراموں کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ پروگرام (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کے مطابق 14 اگست کی صبح 8:30 بجے میئر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں میئر ملتان سمیت یوسی چیئرمین شرکت کریں گے۔ صبح 9بجے میونسپل کارپوریشن آفس شاہ رکن عالم میں پرچم کشائی تقریب ہوگی جس میں ڈپٹی میئرز اور یوسی خواتین چیئرمین شرکت کریں گے د ن کو میئر ملتان یوسی چیئرمینوں کے ہمراہ جیلوں میں اور ہسپتالوں میں مٹھائی تقسیم کریں گے۔شام کو دم دمہ کے مقام پر ملٹری کمانڈر اور میئر ملتان کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کی مین شاہراؤں, چوراہوں کوجھنڈیوں اور اسٹریمر سے سجایا جائے گا میئر آفس، گھنٹہ گھر بلڈنگ کو برقی قمقوں سے سجانے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔جبکہ 10 اگست رات سے کارپوریشن کی 2 بڑی گاڑیاں ملی نغمہ اور قومی جھنڈوں سے سجا کر شہر بھر میں گھومیں گی اور 10 اگست سے شام کو سپورٹس گراؤنڈ میں یونین کونسلوں کی ٹیم کے مابین کرکٹ میچز ہونگے جس میں یونین کونسل نمبر 1 سے لیکر 68 میں ہر یوسی کے درمیان میچ ہونگے جبکہ فائنل میچ 14 اگست شام کو سپورٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔