رشوت لیتے گرفتار رجسٹری برانچ کے 3 اہلکاروں اور پٹواری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کا حکم

رشوت لیتے گرفتار رجسٹری برانچ کے 3 اہلکاروں اور پٹواری کو جوڈیشل ریمانڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے رشوت لیتے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ہوئے گرفتار ہونے والے رجسٹری برانچ کے3 اہلکاروں اورپٹواری کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق طاہرحسین نے درخواست دی کہ س نے موضع نیل کوٹ میں 8 لاکھ روپے سے 4 مرلہ13 مربع گزکی جائیدادخریدی ہے جس کی رجسڑی کے لئے سب رجسٹرارطلحہ سعید کے لئے 10 ہزارروپے سمیت دیگر اہلکاروں کے لئے بھی رشوت طلب کی ہے جس پر چھاپہ مارکرہیڈکلرک محمدبلال بھٹی سے10 ہزارروپے،جونیئرکلرک حافظ وقار ا لحسن سے ایک ہزارروپے برآمدکئے گئے جبکہ ملزم جونیئرکلرک محمدافضل سے رقم برآمد نہیں ہوسکی ہے اس لئے ملزموں کا14 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکیا جائے جس پر ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔اس طرح شہری محمدرفیع سے انتقال منظورکرنے کے لئے 8 ہزارروپے رشوت لینے پر ملزم پٹواری فلک شیرکو بھی جیل بھجوانے کا حکم دیاگیاہے۔