ڈپٹی کمشنر ملتان آفس،جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونے پر انٹی کرپشن میں مقدمہ

ڈپٹی کمشنر ملتان آفس،جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونے پر انٹی کرپشن میں مقدمہ

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر آفس ملتان کی اسلحہ برانچ سے جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسلحہ برانچ کے اہل کاروں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ٹرانسفر ہونے والے افسران کے جعلی دستخط کرکے جعلی لائسنس جاری کئے،ڈپٹی کمشنر ملتان کے مراسلہ پر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے جونیئر کلرک عمر دراز زوہب کمال پاشا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے بتایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان کے اسلحہ برانچ سے سینکڑوں لائسنس جاری ہوئے ان اسلحہ لائسنس پر ملتان سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی سی اوز کے دستخط کئے گئے ہیں،جب یہ لائسنس تصدیق کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس بھجوائے گئے تو جونیئر کلرک عمر دراز اور کمپیوٹر آپریٹر زوہیب کمال نے ان کی تصدیق کردی۔ان کی تصدیق کیلئے سرکاری ریکارڈ بھی ٹمپرڈ کیا گیا۔جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی کے سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔جس نے جونیئر کلرک عمر دراز اور کمپیوٹر آپریٹر زوہیب کمال پاشا کے خلاف کارروائی کی سفارشات ڈی سی ملتان کو پیش کیں۔جس پر ڈی سی ملتان نے یہ کیس انٹی کرپشن کو بھجوادیا۔جہاں ملزمان کے خلاف بوگس اسلحہ لائسنس جاری کرنے اور جعلی لائسنس کی ویری فیکیشن کے الزام میں مقدمہ درج کرایا گیا معلوم ہوا ہے مذکورہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر