نوجوان قتل، دوسرا نہر میں ڈوب گیا، 4سالہ بچی سمیت 3افراد کی حادثات کی نذر

نوجوان قتل، دوسرا نہر میں ڈوب گیا، 4سالہ بچی سمیت 3افراد کی حادثات کی نذر

ملتان،شجاع آباد،سکندر آباد،خانیوال،شاہ جمال ،اوچشریف،لیاقت پور(کرائم رپورٹر، نمائندگان ) نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا2کزنوں کی لڑائی کے دوران ایک شخص (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

نے فائرنگ کرکے14سالہ لڑکے کو قتل کردیا،ٹریفک حادثات4سالہ بچی سمیت3افراد جاں بحق7زخمی ہوگئے اس سلسلے میں ملتان،شجاع آباد،سکندر آباد سے کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان کے مطابق شہر چاقو فروخت کرنے والے محمد شریف کا جواں سالہ بیٹا ابنارمل منیب نہر میں ڈوب کر جاں بحق گزشتہ شب منیب بڑی نہر میں گر گیا اور ریسکیو نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد اسے نکال لیا گیانہر پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی ۔خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق اعوان چوک کے رہائشی جھگی نشین 14 سالہ ندیم ولد مکھڑ کی اپنے کزن سے توں تکرار ہوگئی اور دونوں آپس میں لڑ پڑے اسی دوران وہاں موجود 90 دس آر فرید کوٹ کے رہائشی نعمان جھنڈیر نامی نوجوان جوکہ مسلح پسٹل تھا 14 سالہ ندیم کو کباڑ کے گودام میں لے گیا اور اس کی گردن پر فائر کردیا ۔ جس کے باعث 14 سالہ ندیم کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا 3 گھنٹے گزرجانے کے باوجود پولیس تھانہ صدر کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی جس کے باعث ندیم کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعوان چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا ۔جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ احتجاج مظاہرین میں والد مکھڑا سمیت دیگر اہل خانہ نے بتایا کہ قاتل نعمان جھنڈیر نے ندیم کو بغیر کسی بات کے قتل کیا ہے اور جاتے ہوئے اپنی موٹرسائیکل بھی جائے وقوعہ پر پھینک کر چلے گئے ۔ جبکہ دوسری جانب ملزم نعمان جھنڈیر تاحال فرار ہے ۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موضع بیٹ قائم شاہ کے رہائشی محمد بخش خان لغاری اپنے دیگر عزیزوں عامر اور افضل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ میں بند قریبی عزیز سے ملاقات کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ جتوئی روڈ بستی بلہ کے مقام پر سامنے سے آ نے والے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئے جس سے محمد بخش خان شدید زخمی ہو گیا جسے مظفر گڑھ ہسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گیا جبکہ اس کے دونوں ساتھی معمولی زخمی ہو ئے اطلاع ملنے پر اے ایس آ ئی تھانہ شاہ جمال پیر بخش بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ڈرائیور محمد طارق کو گرفتار کر کے کیری اور موٹر سائیکل کو قبضہ میں لے لیا۔اوچشریف سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہرا ہ پر کے ایل پی روڈ پرموٹر سائیکل نمبری MNK-8065پر سوار ہو کرترنڈہ محمد پناہ سے اپنے گھر مڈ رشید جا رہے تھے کہ بوہڑ واہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ڈالے نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں عذرا بی بی عمری 4سالہ موقع پر جابحق ہو گئی جبکہ غلام اکبر سولگی اور مقصور مائی زخمی ہو گئے جبکہ ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔وقوع کی اطلاع ملتے ہی پی ایچ پی طاہر والی نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو آر ایچ سی اوچشریف منتقل کر دیا ہے ۔لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق چنی گوٹھ اورلیاقت پورروڈپرتعمیراتی سامان سے لوڈٹریکٹرٹرالی کوپیچھے سے آنے والی تیز رفتار مدینہ کمپنی کی بس نمبری065BSDنے ٹکرماردی جس سے ٹرالی پرسوارنیازاحمدشدیدزخمی ہوکردم توڑگیا۔جبکہ محمد نواز،بہرام شدیدزخمی ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر