عمران خان سیاسی خودکش بمبار ، اپنے ساتھ سب کو لے ڈوبیں گے،حافظ حسین احمد

عمران خان سیاسی خودکش بمبار ، اپنے ساتھ سب کو لے ڈوبیں گے،حافظ حسین احمد

جیکب آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگلے دو سال کے لیے ٹیکنو کریٹ حکومت بننے کا امکان ہے ملک میں جاری احتسابی عمل کی لپیٹ میں’’میثاق‘‘والے بھی آئیں گے ، عمران خان سیاسی خودکش بمبار ہیں اپنے ساتھ سب کو لے ڈوبیں گے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ’’ڈٹ‘‘ جانے کا مشورہ دینے والے مشیر ’’پٹ‘‘ جانے کے بعد دور دور تک نظر نہیں آرہے ،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں ڈٹ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہاں تو یہ لوگ ڈٹے نہیں جس کے نتیجے میں پٹنے کی نوبت آگئی نوازشریف اگر مولانا فضل الرحمن کے کہنے پرپہلے ’’ڈٹ‘‘جاتے تو آج انہیں ’’پٹنا‘‘ نہیں پڑتا ، انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی راجگال میں آرمی چیف کی گفتگو اور کور کمانڈرز کانفرنس میں آئین و قانون کی بالادستی کی بات کو ہلکی پھلکی اور مشفقانہ وارننگ سمجھا جائے ۔

حافظ حسین احمد

مزید : کراچی صفحہ اول