ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے ادارے کو اپنے خلاف کر لیں ، ہمیں برداشت اور تحمل کے ساتھ چلنا ہو گا : چودھری نثار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ(ن) کے رہنماء چودھری نثار نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلنا چاہیے ،ایسا طرز عمل نہ اختیار کریں جس سے اداروں کو اپنے خلاف کر لیں اور موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے۔قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہاکہ بھٹو صاحب اگر پی این اے سے بات کر لیتے تو معاملات نہیں بگڑنے تھے لیکن بھٹو صاحب انتہائی لیول تک گئے اس لیے انہیں نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب بینظیربھٹو 86 19ء میں پاکستان واپس آئیں تو ان کا شاندار استقبال ہوااور آنے کے بعدبینظیر نے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اور عوام تھک گئے اور اس وقت انتخابات کا نتیجہ آیا تو پیپلزپارٹی کوتوقع کے مطابق نشستیں نہ مل سکیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اب بھی سوچ سمجھ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
چودھری نثار