پہلی بار انصاف ہوا

پہلی بار انصاف ہوا

کوئٹہ (آن لائن)رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تخت لاہورکو ماضی میں عدلیہ اور دیگر اداروں کی سپورٹ ملتی رہی تاریخ میں پہلی بار انصاف ہوا اور تخت لاہور الٹا احتساب کا عمل سیاستدانوں سے شروع ہونا چا ہئے سی پیک سے روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی آئے گی عرب کو آپس میں لڑانے کے بعد اب بلوچستان میں انارکی پھیلا کر فائدہ اٹھانا چا ہتا ہے نوازشریف ملک کے سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا تھانوازشریف کی جی ٹی روڈ کی سیاست ختم ہو چکی ہے سپریم کورٹ فوج کو حکم دے سکتے ہیں کہ پہیہ جام کرنے والے کو جیل بھیج دیں سرکاری ملازمین کے سوا نواز شریف کے لئے میں کوئی نہیں ہے اگلے دس سالوں میں بلوچستان ترقی کی ڈگر پر ہو گا قوم کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کو ہی سیکورٹی کا خدشہ ہو تا ہے سیاستدان خود کو ایماندار ظاہر کر تے ہیں مگر عملی اقدامات اس کے برعکس ہو تے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کا سنتے ہیں دعا ہے کہ عملی خوشحالی آئے عام طبقے سے ہو مگر جاگیردار طبقے کو للکارا ہے طبقاتی جنگ شروع کی اور ثابت کیا کہ عام آدمی بھی سیاست میں آسکتا ہے اس ملک میں امریکہ ، بھارت اور اسرائیل کے ایجنڈوں پر کام ہورہا ہے مگر اس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے

جمشید دستی

مزید : کراچی صفحہ اول