وادی راجگال میں آپریشن ’’خیبر فور ‘‘ کامیابی کیساتھ اختتامی مرحلے میں داخل

وادی راجگال میں آپریشن ’’خیبر فور ‘‘ کامیابی کیساتھ اختتامی مرحلے میں ...

باڑہ،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ’’خیبرفور‘‘کامیابی کیساتھ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیاہے جبکہ آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفوررنے چند روز میں آپریشن مکمل ہونے کے باضابطہ اعلان کا عندیہ بھی دیدیاہے۔ایک انٹرویومیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ وادی راجگال میں آپریشن خیبرفور کامیابی سے آگے بڑھ رہاہے ، علا قے دہشتگردوں سے خالی کرالئے گئے ہیں اور اب اس کی مکمل کلیئرنس کا عمل جاری ہے ، اگلے دویاتین دن میں ایک پریس کانفرنس میں آپر یشن خیبرفورکی تکمیل کااعلان کروں گا۔ آپریشن خیبر فور سطح سمندر سے 12تا14ہزار فٹ کی بلندی پرکیا جار ہا ہے، وہاں کارروائی کیلئے فوج تو پہنچ سکتی تھی لیکن اتنی بلندی پر اسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔ ملک بھرمیں جاری آپر یشن رد الفساد کا بنیادی پہلو بعض مقامات پر چھپے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے۔

آپریشن خیبر فور

مزید : کراچی صفحہ اول