سندھ بھر میں احتساب آرڈیننس 1999 ء کا اطلاق ختم ، نوٹیفیکیشن جاری
کراچی(اے این این) محکمہ قانون سندھ نے صوبے میں احتساب آرڈیننس 1999 ء کا اطلاق ختم کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ بھر میں احتساب آرڈیننس 1999 ء کا اطلاق ختم کردیا گیا ہے وزیرقانون سندھ ضیائالنجار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل پر دوسری مرتبہ دستخط نہیں کئے تاہم اسمبلی نے نئے ایکٹ کی چھپائی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا،نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں، تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائے گی۔
نیب سندھ