نوازشریف کے قافلے میں تیزی کاسبب خفیہ پیغام تھا :بی بی سی کا دعویٰ

نوازشریف کے قافلے میں تیزی کاسبب خفیہ پیغام تھا :بی بی سی کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )نے دعویٰ کیا ہے نوازشریف کے قافلے میں تیزی کا سبب خواجہ سعد رفیق کو ملنے والا خفیہ پیغام تھا، نواز شریف کیساتھ تعینات پولیس سکواڈ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر سعد رفیق جب کچہری چوک پر پہنچے تو چند افراد ان سے ملنے آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے،کچھ دیر بعد سعد رفیق واپس آئے اور جا کر سابق وزیر اعظم کی گاڑی میں بیٹھے اور اس کے بعد ان کا قافلہ اس قدر تیز رفتاری سے گزر گیا کہ راستے میں منتظر استقبالی پارٹیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔پولیس اہلکار کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سعد رفیق کی وساطت سے نواز شریف کو کوئی پیغام دیا گیا ، ابھی تک اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

بی بی سی دعویٰ

مزید : کراچی صفحہ اول