ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈاکٹر رتھ فاؤکے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے پاکستان ایک عظیم انسان دوست سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی ساری زندگی پاکستان میں جذام کے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے وقف کردی ،مرحومہ نے موذی مرض کے خلاف زبردست جہاد کیا ، جذام کے موذی مرض کے خاتمہ میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ، ڈاکٹررتھ فاؤ کی صحت عامہ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پاکستانی عوام خصوصاً جذام کے مریض ہمیشہ ان کے احسان مند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 1960 ء میں پاکستان آنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ نے انتھک محنت کے بعد جذام سے پاکستانیوں کو نجات دلائی اور ساری زندگی اس کے خلا ف صف آراء رہیں ، پاکستانی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول