وزیراعلیٰ سندھ کاڈاکٹررتھ فاؤ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ کاڈاکٹررتھ فاؤ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹررتھ فاؤ کیتھرین کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤکیتھرین کا پاکستان باالخصوص سندھ میں جذام کے علاج کے سینٹرز قائم کرنے میں اہم کردار رہا۔ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ڈاکٹررتھ فاؤ کا مذہب انسانیت اور ان کا مشن بیمار انسانوں کی خدمت کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کے لیے سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتے ہیں۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول