ملا کنڈ جنت نظیر جگہ میں ناروا لوڈشیڈنگ سراسر نا انصافی ہے: سکندر شیر پائو

ملا کنڈ جنت نظیر جگہ میں ناروا لوڈشیڈنگ سراسر نا انصافی ہے: سکندر شیر پائو

 بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدرسابق سینئرو زیر سکندرشیرپاؤخان نے کہاہے کہ مالاکنڈقدرتی حسن اوروسائل سے مالہ مال خطہ اورتین بجلی گھروں کے سرزمین ہونے کے باوجود بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے ۔وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی بھی عدم اعتماد کے کوئی تحریک نہیں چل رہی ڈرکے مارے خودایساماحول پیداکررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارسکندرشیرپاؤں نے گزشتہ روز مٹکنی ضلع مالاکنڈمیں پارٹی کے ضلعی راہنماظفریاب خان کے والدحاجی عبدالمجیدخان کے وفات پرفاتحہ خوانی کے موقع پراخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگرراہنماحاجی جہانگیرخان اورابرارخان یوسفزئی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالی کامعاملہ انتہائی سنگین ہے اس کے شفاف طریقے سے تحقیقات کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سوات ایکپریس وے کے متاثرین کوفوری طورپرمعاوضہ دیاجائے کیونکہ یہاں کے عوام نے اپنی قیمتی جائیدادسوات ایکسپریس وے کے لئے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی ائندہ انتخابات میں بھرپورطریقے سے حصہ لیگی اورکامیابی حاصیل کریگی کیونکہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ افتاب آحمدخان شیرپاؤنے اپنی زندہ گی غریب عوام کے حقوق کیلئے وقف کردی گئی ہے ۔اس موقع پرپارٹی کے راہنماظفریاب خان نے مالاکنڈانے پران کاشکریہ اداکیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول