شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف عوام سراپا احتجاج

شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف عوام سراپا احتجاج

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔انجینئرامیرمقام نے ضلع شانگلہ کے گرڈسٹیشن سے مالم جبہ کے علاقوں کو بجلی فراہم کرکے شانگلہ کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے،ایسے فیصلوں سے واضح ہوتا ہے کہ انجینئر امیرمقام اپنے آبائی انتخابی حلقے کو نظر انداز کرکے عوام دشمنی پر اتر ایا ہے۔سروے رپورٹ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا اظہار خیال۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ شا نگلہ گریڈ سٹیشن پر پورا ضلع کا بوجھ تھا جبکہ امیرمقام نے مالم جبہ کے علاقوں کو بجلی دے کریہاں پر بجلی کا بحران پیداکردیا۔مالم جبہ کو بجلی دینے کی وجہ سے اندرونی شانگلہ ایک طرف وولٹیج مسلسل کم ہوتا جارہا ہے تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ میں بھی مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔وولٹیج کی کمی سے واپڈا بجلی موجودہ حالات میں فریج اور الیکٹرانک مشینری کو نہیں چلاسکتی۔ شانگلہ کے عوام نے ہر الیکشن میں امیرمقام کا ساتھ دیا ہے اور ان کو مکمل سپورٹ کیا جس کا سلہ آج ان لوگوں کو یہ مل رہا ہے کہ امیرمقام اب شانگلہ کے عوام کے بجائے دیگر اضلاع کے عوام کو ترجیح دے رہا ہے جو یہاں کے عوام کی مینڈیٹ کے ساتھ غداری ہے۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ شانگلہ گریڈ سٹیشن سے مالم جبہ بجلی ٹرسمیشن لائن کو فلفورنہ ہٹایا گیا تو ضلع بھر کے عوام اپنی سیاسی وابستگی کو شانگلہ کے مفادات کے خاطرقربان کرکے احتجاجی تحریک کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے،جس کی تمام تر زمہ داریاں مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام پر عائد ہوگی۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول