ڈیرہ : واپڈا حکام کی کنڈا مافیا اور نادہند گان کیخلاف کارروائی درجنوں مقدمے درج

ڈیرہ : واپڈا حکام کی کنڈا مافیا اور نادہند گان کیخلاف کارروائی درجنوں مقدمے ...

ڈیرہ اسماعیل خان( ایم صلاح الدین) واپڈا پیسکورورل ڈویژن کے قائم مقام ایکسین انجیئر شہزاد علی نے چارج سنبھالتے ہی بجلی چوروں ،کنڈا مافیا اورواپڈا نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ،واپڈا چیکنگ ٹیموں کینٹ ،پہاڑی پورمندھرں اورپنیالہ سب ڈویژن کے علاقوں میں کنڈا مافیا اوربجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے درجنوں افراد کوبجلی چوری کرتے دھرلیا جن کیخلاف واپڈا تھانہ میں مقدمات درج کردیئے گئے ہیں اس طرح نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے ان سے لاکھوں کی ریکوری کردی گئی ہے جبکہ بقایا جات کی عدم ادائیگی پردرجنوں صارفین کے میٹر اتارلئے گئے ہیں ایکسین واپڈا شہزادعلی نے چارج سنبھالتیہی ریونیو آفیسر حاجی بشیرحسین سے ملاقات کی اوران سے لائن لاسسز ،ریکوری اوردیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ایکسین کے ٹی اے حافظ نثار بھی موجود تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول