ڈپٹی ڈائریکٹر اکنامکس کی پوسٹ کیلئے خاتون امیدوار کو پیش ہونے کے احکامات

ڈپٹی ڈائریکٹر اکنامکس کی پوسٹ کیلئے خاتون امیدوار کو پیش ہونے کے احکامات

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے صوابی ویمن یونیورسٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹراکیڈمکس کی پوسٹ کے لئے ایٹاٹیسٹ ٹاپ کرنے والے خاتون امیدوارکو انٹرویو کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کے روبروپیش ہونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز طارق آفریدی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار سمیراگل کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ درخواست گذارہ نے صوابی ویمن یونیورسٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹراکیڈمکس کی پوسٹ کیلئے درخواست دی تھی اوراس مقصد کے لئے ایٹاٹیسٹ بھی ٹاپ کیااور اس کے باوجود اسے ٹیسٹ و انٹرویو کے لئے طلب نہیں کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ مزید پوسٹوں کیلئے جن افراد نے درخواستیں دی تھیں انہیں بھرتی کرلیا گیا جبکہ بعدازاں اسی پوسٹ کو دوبارہ مشتہرکیاگیا اس طرح درخواست گذار کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجارہا ہے کیونکہ باقی افراد کو توطلب کیاجارہاہے جبکہ درخواست گذارہ کو تاحال کالیٹربھی موصول نہیں ہوا عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ کی سماعت مکمل ہونے پر پانچ روز کے اندردرخواست گذارہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کے روبرو انٹرویوکے لئے پیش ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رٹ نمٹادی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر