نئے قانون کے بعد صوبائی محکموں میں نیب کا کردار ختم ہوچکا،ضیاء لنجار

نئے قانون کے بعد صوبائی محکموں میں نیب کا کردار ختم ہوچکا،ضیاء لنجار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل اب ایکٹ بن چکاہے، قانون بننے کے بعد صوبائی محکموں میں نیب کا کردار ختم ہوچکاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی احتساب ایجنسی کے قیام کے بعد بدعنوانی پر قابو پایا جاسکے گا،صوبائی احتساب ایجنسی خود مختار ادارہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آج کے بعد وفاقی اداروں کے علاوہ سندھ میں کسی صوبائی ادارے میں کارروائی نہیں کرپائے گا،صوبائی احتساب ایجنسی کا قانون نافذ ہونے کے بعد وہ تمام کیسز احتساب عدالتوں کو منتقل ہوجائیں گے۔ضیاء الحسن لنجارنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شرجیل میمن کے کیسز کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،ان کے کیسز کا فیصلہ وزیراعلی نہیں کرسکتے،شرجیل میمن کے کیس قانون کے مطابق چلیں گے۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے نجی پاور کمپنیوں کو سبسڈی دینے سے متعلق بل پر بھی دستخط نہیں کئے، پاور کمپنیوں کا بل بھی ایکٹ بن چکا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر