سی پی این ای سندھ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیاگیا

سی پی این ای سندھ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیاگیا

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای سندھ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ کمیٹی کے مقاصدمیں صوبے بھر کے اخبارات و جرائد اور مدیران کے مسائل اجاگر کرنا، مدیران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرنااور اپنی تجاویز قائمہ کمیٹی کو ارسال کرنا ہے۔ سندھ کمیٹی 52 ؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین کرن / خواتین ڈائجسٹ گروپ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود جبکہ ڈپٹی چیئرمین روزنامہ مہران حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر فقیر منٹھار منگریو مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وامق اے زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر)، اکرام مجید سہگل (ماہنامہ ڈیفنس جرنل)، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)، مشتاق احمد قریشی (ماہنامہ نئے افق)،انور ساجدی (روزنامہ انتخاب)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک)، حامد حسین عابدی (روزنامہ امن)، الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)، عبدالرحمان منگریو (روزنامہ انڈس پوسٹ)، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی (ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ)، عبدالخالق علی (آن لائن نیوز ایجنسی)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم) ، احمد اقبال بلوچ (ماہناہ ویژنری)، مقصود یوسفی (روزنامہ نئی بات)، قاضی سجاد اکبر (روزنامہ ریجنل ٹائمز)، فیصل شاہجہاں (روزنامہ جدت)،فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور)، طاہر نجمی (روزنامہ ایکسپریس)، امین یوسف (نوائے وقت)، عدنان ملک ( ہفت روزہ تکبیر)،عثمان عارب ساٹی (روزنامہ وطن)، ابرار بختیار (روزنامہ اوصاف)، شیر محمد کھاوڑ (روزنامہ اپیل)، سلمان قرشی (روزنامہ ایکشن)، معشوق علی جتوئی (روزنامہ فاسٹ ٹائمز)، مظفر اعجاز (روزنامہ جسارت)،نصیر احمد اعوان (روزنامہ سروان)، منگل داس اروانی (روزنامہ ہلال پاکستان)، محمد یونس مہر (روزنامہ ہلچل)، بشیر احمد میمن (روزنامہ نجات)، سید کامران رضوی (روزنامہ نوائے سندھ)، کاشف حسین میمن (روزنامہ بجٹ)، منصور کورائی (روزنامہ واکا)، حامد حسین (روزنامہ بشارت)، زین شمسی(ماہنامہ سچی کہانیاں)، گل محمد منگی (روزنامہ خبریں)، رفیق احمد پیرزادہ (روزنامہ پاک سندھ)،محمد رضا شاہ (روزنامہ جاگو)، تقی علوی (روزنامہ میسنجر)، ممتاز علی (ماہنامہ کرائم زون)، راجہ شاہانی (روزنامہ دی ایج)، دانش چنہ (روزنامہ بھٹائی چینل)، امتیاز قاضی (روزنامہ تعمیر سندھ)، مبشر میر (روزنامہ پاکستان)، ناصر داد بلوچ (روزنامہ سندھ سجاگ)، زاہدہ عباسی (روزنامہ نؤ سج)، حسینہ جتوئی (روزنامہ مومل)،تانیہ بلوچ (ماہنامہ بلوچستان انسائیڈ) اور بلقیس جہاں (روزنامہ سندھ افیئرز) شامل ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر