ٹورنٹو، سالانہ مسلم تہوار کے موقع پر پاکستان پویلین کا انعقاد

ٹورنٹو، سالانہ مسلم تہوار کے موقع پر پاکستان پویلین کا انعقاد

کراچی( پ ر) پاکستان کا 70 واں یوم آزادی منانے کے لئے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ٹورانٹو نے 5 اور 6 اگست کو مسز ساؤگا، بونی کرومبی کے میئر کے دفتر سیلیبریشن سکوائر میں سالانہ مسلم تہوار 2017ء کے موقع پر گرینڈ پاکستان پویلین کا انعقاد کیا۔ دو روزہ تہوار میں متعدد مسلم ممالک نے حصہ لیا۔ پویلین میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی شناخت والے اہم مقامات بشمول بادشاہی مسجد، مزار قائد، زیارت ریذیڈینسی، درہ ء خیبر اور کے ٹو کے ماڈلز کی نمائش کی گئی۔ اس کے علاوہ ایک قبائلی جرگہ کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں کمیونٹی کے بزرگوں نے پاکستانی معاشرہ کی مختلف اقدار اور سماجی ترقی بشمول اقلیتوں کے کردار کے بارے میں گفتگو کی۔ ٹورانٹو میں پاکستانی قونصلر جنرل عمران احمد صدیقی نے کہا کہ ٹورنٹو میں پاکستانی برادری قابل تحسین ہے جنہوں نے رضاکارانہ طور پر پویلین کا انعقاد کیا اور اس کے لئے مہارت فراہم کی۔ انہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں کی نمائش میں شرکت کو بھی سراہا اور کہا کہ اس میں پاکستان کے حقیقی ترقی پسند تشخص کو پیش کیا گیا ہے۔ نمائش کا دورہ کرنے والے افراد روائتی لباس میں ملبوس رضاکاروں کے ساتھ شامل ہوئے اور مقبول لوک دھنوں پر رقص کیا۔ اس موقع پر پاکستانی رنگا رنگ دستکاریوں اور ڈیزائنر فرنیچر کی بھی نمائش کی گئی۔ لبرل منسٹر رضا موریدی، این ڈی پی لیڈر اینڈریا ہاورتھ، انتاریو پیٹرک براؤن میں کنزرویٹو لیڈر آف اپوزیشن سمیت پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر پال ملر کے علاوہ 3 ہزار افراد نے فیسٹیول کا دورہ کیا۔ پویلین میں 6 اگست کو قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس ایونٹ میں پاکستان کی متنوع ثقافت کو وسیع انداز میں اجاگر کیا گیا جس سے شرکاء کو پاکستان کے ترقیاتی، ترقی پسند اور تاریخی پس منظر کو دیکھنے کا موقع ملا۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس ایونٹ کے انعقاد پر قونصلیٹ کی کوششوں کو سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر