باجوڑ ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے انتخابات مکمل

باجوڑ ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے انتخابات مکمل

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان)باجوڑ ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے انتخابات مکمل ۔اسلام گل سب ڈوژنل چیئر مین ،فضل سبحان سب ڈوژنل سیکرٹری جبکہ شاہد برق سب ڈوژنل وائس چیئر مین چُن لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے انتخابات مکمل ہوئے جس میں محکمہ ٹیسکو کے ملازمین نے اپنے ووٹنگ کے ذریعے آئندہ تین سالوں کیلئے نئے کابینہ کا انتخاب کیا جس میں اسلام گل ڈوژنل چیئر مین ،فضل سبحان سب ڈوژنل چیئر مین جبکہ شاہد برق سب ڈوژنل وائس چیئر مین چُن لئے گئے جبکہ مخالف پینل خان سردار سابقہ سیکرٹری ،سابقہ چیئر مین یوسف اورسابقہ جنرل سیکرٹری شفیق الرحمان اپنے عہدوں سے مستعفی ہوئے سول کالونی واپڈا ہاؤس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب ہونے والوں کو ہار پہنائے گئے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد برق نے کہا کہ انتخابات کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرناہے اورہم ملازین کے حقوق کیلئے دن رات کام کریں گے اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں تنظیم کا مقصد ملازمین کو وہی حقوق لینا ہو تے ہیں جو اس کا حق ہوتا ہے بات چیت کیدوران فضل سبحان کاکہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد سٹاف کے آئینی حقوق کا تحفظ ،ان کو درپیش مختلف مسائل اور سسٹم کو چلانے کیلئے ایک منظم تنظیم کی ضرورت ہوتی ہے جو ڈیوٹی کیدوران معزور ہونے والے ملازمین کیلئے الاؤنسسز ،کرنٹ لگنے سے جان بحق ہونے والے ملازمین کے بچوں کیلئے وظائف اور تعلیمی اخرجات فراہم کرنا ہوتا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر