بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے : ڈاکٹر امجد علی

بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے : ڈاکٹر امجد علی

مٹہ سوات ( نما ئندہ پاکستان ) حق پرست گروپ مٹہ کے بانی ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذھبی جماعتوں کو ایک ہوکر اواز بلند کرنا چایئے اور ہر حال میں بحرین پاور سٹیشن سے ضلع سوات کو انکے ضرورت کی مطابق بجلی فراہم کرنے کیلئے مشترکہ جد و جہد کی ضرورت ہے اگر سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے یہ موقع ضائع کردی تو انے والے نسلیں ان ذمہ داروں کو معاف نہیں کرینگے تمام اختلافات کو ختم کرنے اور اس قومی بات کیلئے ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے حق پرست گروپ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات اور خصوصاً اپر سوات کو بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس وقت عوام کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں لوڈشڈنگ اور دیگر بجلی کی مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اس وقت ایک اہم موقع ہے کہ ہم تمام سیاسی ومذھبی جماعتیں متحد ہوکر ہر صورت پر بحرین پاور سٹیشن سے ضلع سوات کی حق حاصل کرنے کیلئے تمام اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائے انہوں نے کہا کہ اگر اس موقع سے بھی سیاسی جماعتوں نے فائدہ نہیں اٹھائی تو پھر انے والے نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اس اہم قومی بات پر حق پرست مٹہ ہر اول دستے کی کردار ادا کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر