نواز شریف کو گھر میں بند کرکے بٹھایا نہیں جاسکتا ،میر حاصل بزنجو

نواز شریف کو گھر میں بند کرکے بٹھایا نہیں جاسکتا ،میر حاصل بزنجو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ میاں نواز شریف گھر کے کسی کونے میں بند ہوکر بیٹھ جائیں تو ایسا نہیں ہوسکتا ہے ۔سابق وزیراعظم بلوچستان آئے تو ان کا جی ٹی روڈ سے بھی بڑا استقبال کریں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔میر حاصل بزنجو نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کسی چیلنج نہیں کیا ہے ۔اگر وہ ایسا کرتے تو وزارت عظمیٰ کا عہدہ نہیں چھوڑتے بلکہ آج بھی وزیراعظم ہوتے ۔نوا ز شریف احتجاج نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ اپنے گھر جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ میاں صاحب گھر کے کسی کونے میں بند ہو کر بیٹھ جائیں تو ایسا ممکن نہیں ہے ۔میاں نواز شریف بلوچستان آئے تو ان کا جی ٹی روڈ سے بھی بڑا ستقبا ل کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں میر حاصل بزنجو نے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کی باتیں درست نہیں ہیں ۔سیاسی جلسے کرنا اور ریلیاں نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر