چارسدہ ،اہلسنت والجماعت کا14 اگست کوسلام پاکستان ریلی کااعلان

چارسدہ ،اہلسنت والجماعت کا14 اگست کوسلام پاکستان ریلی کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام 14اگست یوم آزادی پر سلام پاکستان ریلی نکالنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت ضلع چارسدہ کے ترجمان مولانا حق نواز درانی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی اہلسنت والجماعت یوم آزادی پر سلام پاکستان کے عنوا ن سے ریلی کا اہتمام کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ جشن آزادی کو زندہ قوموں کی طرح منائینگے اور دنیا کو یہ پیغام دینگے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔