پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی آگاہی مہم تیسرے مرحلے میں داخل

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی آگاہی مہم تیسرے مرحلے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی رواں سال کی آ گاہی مہم تیسرے مر حلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام میں قدرتی آفات رونما ہو نے سے پہلے عوام کی رہنما ئی کر نا ہے۔اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہو ئے پی ڈی ایم اے کی خصوصی ٹیموں نے پشا ور کے مختلف علاقوں میں اس مہم کے ذر یعے عوام کو قدرتی آفات( سیلاب ،لینڈسلاڈنگ، برفا نی تو دے، مون سون بارشوں)سے بچاؤ کے با رے میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے معلومات فراہم کی۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ایچ آر کبیرآفر یدی ، ڈیپی ڈائریکٹر محمد شکیل سمیت دوسرے اعلی افسران نے آگا ہی مہم کے دوران عوام میں احتیاطی تدابیر پر مبنی پوسٹرزاور پمفلٹ تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ (رکشوں،ٹیکسیوں اور بسوں ) پر آگا ہی کے حوالے سے پیغاما ت چسپا ں کئے گئے جس سے یہ پیغام شاہراہوں پر عوام کی تو جہ کا مر کز بنے گا۔ تر جما ن پی ڈی ایم اے کے مطا بق اس مہم میں10حساس اضلاع میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر مبنی پوسٹرزاور پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، چترال،سوات، شانگلہ، دیراپر،دیرلویر، اورکوہستان شامل ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں کے لیے الگ قسم کے پوسٹرزاور پمفلٹ تر تیب دیئے گئے ہیں ترجمان پی ڈی ایم اے نے مز ید بتا یا کہ پی ڈی ایم اے کی اولین تر جیح یہ ہے کہ نہ صرف قدرتی آفات کے خطرات کو کم کیا جائے بلکہ ان کے وقوع پذیر ہونے سے پہلے اس سے مقابلہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے تاکہ نقصان کم سے کم ہو۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ماضی کے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ذیا دہ ترحا دثات کی بڑی و جہ عوام میں آگا ہی کی کمی ہیں۔قدرتی حادثات کو روکا نہیں جاسکتا مگر بہتر حکمت عملی سے اس کے درپیش خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے ۔