پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں،حافظ عاکف سعید

پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں،حافظ عاکف سعید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے زیریں سطح پر قائم شرعی عدالتیں اور اپیلٹ شرعی کورٹ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ختم کر کے حکومت کی جو سمت متعین کی تھی اُس کا یہ منطقی نتیجہ نکلنا تھا کہ بات ٹوٹ پھوٹ اور توڑ پھوڑ کی طرف جاتی۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام ہی کشمیریوں اور پاکستانیوں کے باہمی رشتوں کو مضبوط اور مستحکم کر سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اگر اسلامی فلاحی ریاست بن جائے تو کشمیر اور پاکستان یک جان دو قالب ہو جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر