پی ٹی آئی نے مسلمانوں اور پختون قوم کے کلچر بے پناہ نقصان پہنچایا : مولانا گل نصیب

پی ٹی آئی نے مسلمانوں اور پختون قوم کے کلچر بے پناہ نقصان پہنچایا : مولانا گل ...

شبقدر(نامہ نگار)جے ٹی آئی تحصیل شبقدر کے زیر اہتمام تجدید عہد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان .مولانا شجاع المک . مفتی پیر گوہر علی شاہ. اور حاجی ثناء اللہ دانش نے کہا کہ تحریک انصاف نے کے پی کے میں پختون کلچر کا خاتمہ کر کے مسلمان اورپختون قوم کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا اور فخاشی وعریانی کے تمام ریکارڈ توڑ دیانہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ جے یو ائی کا ایک سنہرا کارنامہ ہے جس سے صوبے اور ملک میں ایک نیا باب قائم ہو جائے گا اور پختون قوم معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا . انہوں نے علماء اورطلبہ پر زور دیا کہ معاشرے میں پختون کلچر اور اسلامی نظام کے نفاذکیلئے گھر گھر جاکر عوام کو آگا کرے کیونکہ پی ٹی ائی حکومت نے اغیار کو خوش کرنے کیلئے کوئی کثر نہیں چھوڑہ اور بے خیائی کلچر کو عام کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں اس موقع پر مولانا ہدیت حق .مولانا شمس الحق اور مولانا مثمر شاہ .مولانا عبدلوکیل ۔مولانا لطف الرحمن اور جے ٹی ائی کے مقامی عہدیدار بھی موجود تھے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر