ابو ظہبی ،ظہور الاسلام جاوید کے اعزاز میں ’’شام اردو‘‘ کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک شام اردو و صوبائی زبان کی 149ویں "شام اردو" ابوظہبی میں مقیم ممتاز شاعر، ادیب، صحافی اور عالمی مشاعروں کے منتظم اعلی ظہورالسلام جاوید کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت معروف ادبی شخصیت اور سابق چیف جستس وفاقی شرعی عدالت جسٹس حاذق الخیری نے فرمائی۔ مقررین میں پروفیسر اوج کمال، ڈاکٹر نشار احمد، معراج جامی، شاعرہ سحر علی، رباعیات کے استاد معتبر شاہجہان پوری، شاعرہ امت الحئی وفا، ناول نگار محرمہ نسیم انجم، معتمد تحریک ڈاکٹر نزہت عباسی اور صدر تحریک نسیم شاہ ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔ معروف ادبی شخصیت نجیب عمر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ تلاوت سید سلیم احمد ایڈوکیٹ نے ادا کی اور نعت محترمہ ہما ناز نے پڑھی۔ تقریب میں متعدد معروف ادبی، تعلیمی، سماجی و شقافتی شخصیات کے علاوہ سابق جج سندھ ہائی کورٹ اور محتسب اعلی سندھ جسٹس صلاح الدین مرزا نے بھی بطور خاس شرکت فرمائی۔