دردانہ صدیقی کی صابرہ شاہد کے اہل خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ناظمہ کراچی جماعت اسلامی حلقہ خواتین صابرہ شاہد کے انتقال پر مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے ان کی بہن اور بیٹی کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کی تحریک اسلامی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقی کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ بعد ازاں وہ رکن جماعت اسلامی ضلع وسطی ثمینہ کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز آمنہ عثمان اور راعنا فضل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔