کینٹ پولیس نے ملزم سے 14 بوتل شراب برآمد کرلی

کینٹ پولیس نے ملزم سے 14 بوتل شراب برآمد کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر) کینٹ پولیس نے ایک کامیاب چھاپے کے دوران 14 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دوست محمد خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ حمام سٹریٹ میں شراب فروشی کا کاروبار ہو رہا ہے جس پر ایس ایچ او غربی دوست محمد خان نے دیگر نفری کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت سے حمام سٹریٹ میں ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ لگا کر14 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم محمود خان ولد شفیع اﷲ ساکن سریخ تھانہ بٹگرام ضلع چارسدہ حال حمام سٹریٹ صدرکو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔