ہاشمانیز اسپتال کا 13اگست کو فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان

ہاشمانیز اسپتال کا 13اگست کو فری میڈیکل کیمپ لگانے کا اعلان

کراچی (ہیلتھ رپورٹر) ہاشمانیز اسپتال نے ماہ اگست کی خوشی میں 13 اگست کو جشن آزادی فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ جس میں مفت طبی چیک اپ سمیت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے روزمامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ارسلان ہاشمانی نے بتایا کہ ہاشمانیز صرف آنکھوں کا ہی اسپتال نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل جنرل اسپتال ہے جس میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر، ای این ٹی، سکن، جنرل سرجری، جنر چیک اپ، زچہ و بچہ شوگر، کولسٹرول، یورک ایسڈ اینڈ ہڈیو کے ناہر ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتے ہیں لیکن لوگوں کے ذہنوں میں صرف ایک ہی بات بیٹھ گئی ہے کہ ہاشمانیز آنکھوں کا اسپتال ہے مگر یہ قطعاً درست نہیں ہے۔ اب یہ مکمل جنرل اسپتال بن چکا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر